8 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:47
دنیا بھرسے آئے شوبز ستارے فرانس کے شہرکانز میں جمع
جیو نیوز - کانز، فرانس...... عالمی سطح پر سب سے معتبر تسلیم کئے جانے والے کانز فلمی میلے میں فلموں کے پریمئیرز جاری ہیں،سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے نے بھی فیسٹول میں میں شرکت کی۔چمک دمک،حسن دلکشی اورنت نئے فیشن کا سماںہے اور ستاروں کی کہکشاںکانز میں اُتری ہے۔میلے کے پانچویں دن سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے نےاسٹائلش گرین گائون پہن کرریڈ کارپٹ کی رونق بڑھائی اورفلم ’کیرول‘کے پریمئیر میں شرکت کی۔ ایشوریا رائے کاسمیٹکس کی بین الاقوامی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں ،ان کا کانز فلم فیسٹول میں یہ 14واں سال ہے۔فلمی میلے میں جنگ کے دوران خدمات اںجام دینے والے رضا کاروں کو پیش آئی مشکلات پر بنی فلم’A Perfect Day‘ بھی دکھائی گئی۔کانز فیسٹول24مئی تک جاری رہے گا،میلے کے آخری روزبہترین فلم کو میلے کا سب سے بڑا ایوارڈ’پام ڈی اور‘ دیا جائے گا۔