8 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:19
لندن میں نئی سائنس فکشن فلم ’ٹومارو لینڈ‘ کا شاندار پریمیئر
جیو نیوز - لندن .....ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم’ٹومارو لینڈ‘ کا لندن میں شاندار پریمیئر ہوا ۔فلم کی پریمیئر تقریب میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جارج کلونی اور نئے ابھرتے ہوئے ستارے برٹ رابرٹسن نے بھی شرکت کی ۔فلم ٹومارولینڈ کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں سے پردہ اٹھانے کیلئے خطرناک مشن پر روانہ ہوتا ہے۔فلم 22 مئی کو یورپ بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔