8 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:16
’’میڈمیکس فیوری روڈ‘‘کی دھوم،4کروڑ 44 لاکھ ڈالر کمالیے
جیو نیوز - لاس اینجلس........ہالی وڈ فلم ’’میڈمیکس فیوری روڈ‘‘ نے امریکن باکس آفس پردھوم مچا دی،،فلم اپنی ریلیز سے اب تک 4کروڑ44لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے، فلم 22 مئی کو پاکستان میں دھوم مچانے آرہی ہے۔ میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم ’’میڈمیکس فیوری روڈ‘‘نے امریکن باکس آفس پر کھڑکی توڑ انٹری دی۔ فلم کی کہانی ایک ایسی دنیا کے گرد گھومتی ہے، جہاں موت کاراج ہے، ان حالات میں میکس ٹیم کی ایک خاتون رکن اپنی ہمت اور بہادری سے موت کا مقابلہ کرتی ہے اورزندہ رہتی ہے۔ امریکن باکس آفس پرکروڑوں ڈآلر کمانے کے بعد ایکشن سےبھرپور فلم 22مئی کو پاکستان بھر میں ریلیز ہو گی۔،