8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:5
کانز فلم فیسٹول،ایشوریا رائےبچن کی اسٹائلش انٹری
جیو نیوز - کانز......68ویں کانز فلم فیسٹول میں سابق ملکہ حسن ایشوریا رائےاسٹائلش گرین گاؤن پہن کرریڈ کارپٹ کی زینت بنیں۔ ایشوریا رائے بچن نےکانز میں جاری فلمی میلے میں فلم’’کیرول‘‘ کے پریمئیرمیں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے نیٹ کا پرکشش گرین گاؤن پہنا ہوا تھا۔ ریڈ کارپٹ پر انٹری دینے سے پہلے انہوں نے کچھ پل اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ بھی گزارے۔ایشوریا رائے کاسمیٹکس کی بین الاقوامی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں،ان کا کانز فلم فیسٹول میں یہ چودھواں سال ہے۔