8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:44
کنگنا راناوٹ کی نئی فلم" تنو ویڈزمنو ریٹرن " کانیاٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی....بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ کنگنا راناوٹ کی سال 2011 کی کامیاب فلم تنو ویڈزمنو (Tanu Weds Manu) کے سیکوئل تنو ویڈز منو ریٹرن کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے کلپس کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے ۔ہدایت کار Anand L. Rai کی ڈائیریکشن میں بننے والی اس فلم تنو ویڈز منو ریٹرن کی نئی بات یہ ہے کہ اس میں ہیروئن کنگنا راناوٹ ڈبل کر دار ادا کررہی ہیں ۔اس فلم میں کنگنا کے ساتھ منّوکا کر دار اداکار Madhavan ہی ادا کر رہے ہیں جو سپر ہٹ فلم تھری ایڈیٹس میں بھی اپنی اداکارانہ صلا حیتوں کا لو ہا منوا چکے ہیں۔ پیار محبت،شرارتوں اور کامیڈی سے بھر پور یہ فلم اس سال 22 مئی کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔