تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:45

فرانس میں کانز فلم فیسٹیول اپنی رنگینیوں کے ساتھ جاری

جیو نیوز - کانز.........فرانس میں کانز فلم فیسٹیول اپنی رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے۔فلمی میلے میں فلموں کے ساتھ ساتھ سلیبریٹیز کے ڈیزائنر کپڑے بھی توجہ کا مرکز ہیں۔اسٹارز،اسٹائل اور فیشن،سب کچھ موجود ہے کانز فلم فیسٹیول میں۔جہاں دنیا بھر سے فلمی ستارے پہنچے ہوئے ہیں۔ریڈکارپٹ پر جب اداکائیں خصوصی پوز دیتی ہیں تو سیکڑوں کیمروں کے فلیشز سے ماحول چمک اٹھتا ہے۔فیسٹیول میں بالی ووڈ اسٹار ایشوریہ رائے بھی اپنی فلم جذبہ کے پریمئر کے لئے شریک ہیں۔یہ فلم میں وہ ایک وکیل کا کردار ادا کررہی ہیں جس کی بیٹی کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.