تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:36

کرنسی اسمگلنگ کیس :ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

جیو نیوز - راولپنڈی ......کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کورہائی نہ ملی ۔کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ اس سے قبل ماڈل ایان علی کےوکیل لطیف کھوسہ نےدلائل مکمل کرلیے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایان علی کو معلوم نہ تھاکہ 5 لاکھ امریکی ڈالر لے جانا غیر قانونی ہے ، یہ رقم ایان علی اور ان کےبھائی کی مشترکہ پلاٹ کی رقم تھی جو انہوں نے اویس نامی پراپرٹی ڈیلرکےذریعےفروخت کیا ۔ عدالت نے ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی ، ایان علی کے سامان سے دبئی جاتے ہوئے 5 لاکھ امریکی ڈالر بر آمد کئے گئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.