11 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:33
تھری ڈی ڈانس فلمABCD "ٹو" کےگانے کی ویڈیوجاری
جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ کی تھری ڈی ڈانس فلم "اے بی سی ڈی اینی باڈی کین ڈانس کے سکوئل ABCDٹو کے نئے گانے" ناچ میری ناچ" کی ویڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے ۔بالی ووڈ کے معروف کوریو گرافر اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزاکی ہدایتکاری میں بننے والی اس ڈانس فلم کی کہانی ورلڈ ہپ ہاپ ڈانس چیمپئین شپ کے گرد گھوم رہی ہے جس میں دس گانے اور متعدد ڈانس سیکوئنس شامل ہیں۔ ڈانس اور ایکشن سے بھر پور یہ فلم اس سال 19جون کو دنیا بھر میں عام نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔