11 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:44
دل دھڑکنے دوکے نئے گانے’’ پھر بھی یہ زندگی ‘‘ کی ویڈیو جا ری
جیو نیوز - ممبئ......پریانکا چوپڑا،انیل کپور،رنویر سنگھ،فرحان اختر اور انوشکا شرما کی نئی بالی ووڈ کامیڈی فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘کے نئے گانے" پھر بھی یہ زندگی " کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم" زندگی نہ ملے گی دوبارہ کی ہدایت کارہ زویا اختر کی نئی کامیڈی فلم" دل دھڑکنے دو "کے نئے گانے" پھر بھی یہ زندگی "کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے ۔ میگا کا سٹ پر مشتمل اس فلم کی کہانی ایک انڈین پنجابی فیملی کے گرد گھوم رہی ہے جو کروز شپ میں سوار ہوکر ایک سمندری سفر پر روانہ ہیں ۔فلم میں مر کزی کر دار اداکار انیل کپور،رنویر سنگھ،فرحان اختر،پریانکا چوپڑا،انوشکا شرمااور شیفالی شاہ ادا کر رہے ہیں جسے اس سال 5جون کو دنیابھر میں ریلیز کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔