13 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:32
لاہور : اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری
جیو نیوز - لاہور .......لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں اورآئندہ پیشی پر میرا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔اداکارہ میرا کے شوہرہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے استغاثہ دائر کررکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرا نے نکاح پر نکاح کیا ۔ اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سول جج لاہور کینٹ نے اداکارہ میرا کو مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں متعدد بار طلب کیا مگر وہ پیش نہیں ہوئیں ۔عدالت نےاداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ میرا کو گرفتار کرکے17 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔