تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:43

ویڈیو گیم "گاڈزیلا"کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک....عجیب الخلقت دیو اب انسانی اشاروں پر تباہی پھیلائے گا کیونکہ ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم گاڈزیلا کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا ہے۔باندائی نامکو پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے اس ویڈیو گیم میں ایک دیوقامت عجیب الخلقت گاڈزیلا کو دکھایا گیا ہے جو انسانی اشاروں پر بڑی بڑی عمارتوں کو ڈھاتا دکھائی دے گا۔بلند و بالا عمارتوں کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردینے والا ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم7 1جولائی کو پلے اسٹیشن تھری اور فور پر ریلیز کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.