تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:50

جیوکی مقبول ترین تشریات رمضان شریف نے چوتھے روز بھی دھوم مچادی

جیو نیوز - کراچی...........جیو کی رمضان ٹرانسمیشن کے چوتھے روز شرکا نے 2 کاریں، 10 موٹر سائیکلیں، عمرے کے 5 ٹکٹس اور بے شمار تحائف جیت لیے ۔جیو نیوز نیٹ ورک کی مقبول ترین تشریات رمضان شریف نے چوتھے روز بھی دھوم مچا ئے رکھی۔ایک طرف روزہ کشائی سیگمٹ میں ننھے منے بچوں کی خوشی دیکھنے والی تھی تو دوسری طرف عالم آن لائن میں علماء کرام کے الجھنوں کو سلجھاتے جوابات-پینٹنگ کا مقابلہ بھی دلچسپی سے بھرپور رہااور مقابلہ جیتنے والی فنکارہ ہوئی کار جیتنے کی منزل سے کچھ اور قریب،بولی، اب تو کار جیت کر ہی جاوں گی-شرکا نے جیو کی رمضان ٹرانسمیشن کی پذیرائی دل کھول کر کی،کہا،جیو ایک بار پھر بازی لے گیا- رمضان شریف ٹرانسمیشن اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی کا کوئی ثانی نہیں-ایک طرف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے مزیدار انداز نے لوگوں کو کیا محظوظ تو دوسری طرف ہوتی رہی قیمتی انعامات کی بارش۔رمضان المبارک میں انعامات کی برسات وہ بھی ہو رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ تو خوب مزاہ بھی آتا ہے اور معلومات کا خزانہ بھی مل جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.