تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:39

مائیکل جیکسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 برس بیت گئے

جیو نیوز - کراچی......پاپ موسیقی کے شہنشاہ اور آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 برس بیت گئے۔اپنے منفردانداز سے پاپ موسیقی پر اَنمٹ نقوش چھوڑنے والے مائیکل جیکسن 1958 میں امریکا میں پیدا ہوئے، مائیکل جیکسن نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1964 میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیا جس کے بعد مائیکل جیکسن نے اپنے پہلے سولو البم" آف دی وال" کے ذریعے پاپ موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی۔1982 میں انکے ایک اور البم "تھرلر" نے ایسا تہلکہ مچایا کہ ان کا یہ البم دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا۔مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی۔مائیکل جیکسن نے ایک حمد "Give Thanks To Allah" بھی ریکارڈ کرائی جس سے ان کے اسلام قبول کرنے کی افواہوں نے جنم لیا۔کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو دنیا سے رخصت ہو گئے، تاہم ان کے چاہنے والے انہیں سنتے اور یاد کرتے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.