17 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:5
فلم"انڈیپینڈنس ڈے-ریسرجنس"کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی
جیو نیوز - نیویارک.....ہالی وڈاسٹارلیام ہیمسورتھ اورجیف گولڈ بلم کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم"انڈیپینڈنس ڈے-ریسرجنس"کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی۔ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم"انڈیپینڈنس ڈے-ریسرجنس"کی پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی ہے۔ہدایتکاررونالڈ ایمریک کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آنیوالی خطرناک خلائی مخلوق کے گِرد گھوم رہی ہے جو انسانوں کے خاتمے اور دنیا پر قبضے کا خواب لِئے زمین پر حملہ آور ہوتے ہیں تاہم جدید ٹیکنالوجی کے حامل طاقتور ہتھیار وں سے لیس اسپیشل ٹاسک فورس کو مدِ مقابل پاتی ہے ۔ڈین ڈیولین، رونالڈ ایمیریک اورہیرالڈ کلوسرکی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم میں نامور ہالی وڈ اسٹار لیام ہیمسورتھ اور جیف گولڈ بلم مرکزی کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے تاہم فلم کی دیگر کاسٹ میں بِل پُلمین،جیسی اُشر، مائیکا منرو، سیلا وارڈ، شارلیٹ گینسبرگ، جوئے کنگ، برنٹ اسپینراورولیئم فچنر شامل ہیں۔200ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی ایڈونچراور ایکشن کا مِکس تڑکا لِئے یہ سائنس فکشن فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت آئندہ سال 24جون کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ فلم 1996میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی فلم انڈیپینڈس ڈے کا سیکوئل ہے جس میں وِل اسمتھ نے مرکزی کردار نبھایا تھا تاہم اس بار وِل اسمتھ کے بجائے لیام ہیمسورتھ مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہونگے۔