تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:5

ہالی وڈ ایکشن تھرلر فلم ’نو اسکیپ‘ کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ..........ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکاروں اووَن ولسن اور پیئرس براسنن کی ایکشن تھرلر فلم ’نو اسکیپ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار جان ایرک ڈوڈل کی اس فلم میں اووَن ولسن اور پیئرس براسنن کے ساتھ لیک بیل، اسٹرلنگ جیرنز اور اسپینسر گیرٹ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مائیکل لٹوک اور ڈریو ڈوڈل کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک امریکی فیملی کے گرد گھوم رہی ہے، جو جنوب مشرقی ایشیا کے ملک منتقل ہوتی ہے، جہاں ہونے والی بغاوت اور خانہ جنگی سے غیر ملکیوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم نو اسکیپ دی وین اسٹین کمپنی کے تحت رواں سال 2ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.