27 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:36
نئی پاکستانی فلم ’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ کا میوزک لانچ
جیو نیوز - لاہور......لاہورمیں نئی پاکستانی فلم ’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ کا میوزک ریلیز کر دیا گیا۔ میوزک لانچنگ کی تقریب مقامی سینما ہال میں ہوئی۔ معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی نئی فلم ’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ کی میوزک لانچنگ تقریب میں فلم کی کاسٹ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نےشرکت کی۔ اس موقع پر فلم کے گیتوں کی سکرینگ بھی کی گئی، جسے شرکاء نے بہت سراہا۔ تقریب کے شرکاء کا کہناتھاکہ ’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ مکمل پاکستانی فلم ہے جس کی لوکیشنر، کہانی اور موسیقی بھی فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی۔ فلم کی کاسٹ کا کہنا تھا کہ یہ فیملی پکچرہے،فلم بین اسے ضرور دیکھیں۔