تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:59

بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم’’اسٹیوجابز‘‘کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک......مشہور و معروف امریکی ٹیکنالوجی فرم ایپل کے آنجہانی بانی اسٹیو جابز کی زندگی پر بننے والی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم’’اسٹیوجابز‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہدایت کار ڈینی بوائل کی اس بائیوپک فلم میں مشہور امریکی اداکارمائیکل فیس بینڈر اسٹیو جا بز کے کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں ،فلم کی دیگر کاسٹ میں کیٹ وِنسلٹ،سیٹ روجن، سارا اسنوک، جیف ڈینیئل ، کیتھرین واٹر سن اورایڈم شپیرو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔گیمن کیساڈے ، مارک گورڈن اورکرسٹیان کولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم امریکی رائٹر Walter Isaacsonکے ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی اسٹیو جابز کی بے مثال ذہانت و قابلیت کی بدولت ٹیکنالوجی کی میدان میں انقلاب برپا کر دینے کی عکاسی کر رہی ہے ۔لیجنڈنری پکچر زکی تیارکردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ڈرامہ فلم کویونیورسل پکچرز کے تحت9اکتوبر کو سنمیا گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.