31 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:4
فلمBeing Evel امریکا میں نمائش کیلئے پیش
جیو نیوز - نیویارک.......امریکی خطروں کے کھلاڑی Evel Knievel کی زندگی پر بنی ڈاکیومینٹری فلمBeing Evel امریکا میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ۔اس دستاویزی فلم میں امریکی ڈئیر ڈیول کے ماضی میں پیش کیے گئے خطرناک اورشاندار اسٹنٹ کو خوبصورتی سے فلمبند کیا گیا ہے۔ فلم میں Knievel کے خطرناک اسٹنٹ کی حقیقی ویڈیو بھی شامل کی گئی ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری کے جوہردکھائے ہیں آسکرونرڈینیئل جنج نے۔Being Evel کی امریکا بھرمیں شاندارنمائش جاری ہے۔