31 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:19
ایکشن سے بھرپور فلم ’’نو اسکیپ‘‘ 5 دن بعد پاکستان آرہی ہے
جیو نیوز - کراچی.......چاروں طرف ہر لمحہ ہر پل موت کا پیغام، بچنا ہے اپنے خاندان کو بچانا ہے، سنسنی خیز سسپنس اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’نو اسکیپ‘‘ آرہی آپ کیلئے صرف5دن بعد پاکستان۔ اجنبی دیس، انجان لوگ ، چاروں طرف موت، ایک طرف پولیس کا ہتھیاروں سے لیس دستہ اور دوسری طرف بپھرے ہوئے شر پسند، اس کشمکش کے بیچ پھنسا ہے ایک امریکی خاندان ۔ ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم "نو اسکیپ " جس میں اجنبی دیس میں رہنے والی فیملی اچانک ہونی والی بغاوت کی لپیٹ میں آجاتی ہے۔ موت کا گھیرا ہے اور کہیں کوئی فرار نہیں۔ تصادم میں پھنسے خاندان کو فرار مل پائے گا ؟ یا پھر ہوگا ۔۔ NO ESCAPE ۔۔ یہ جاننے کے لیے انتظار کرنا ہوگا ، 28 اگست کا۔