تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:48

ہالی وڈ: باکس آفس پر ’اسٹریٹ آئوٹا کومپٹن‘ کی پہلی پوزیشن برقرار

جیو نیوز - ہالی وڈ......... نارتھ امریکن باکس آفس پر ’اسٹریٹ آئوٹا کامپٹن‘ اس ہفتے بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی، فلم نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے کے دوران مزید 2کروڑ 68لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ فلم ’اسٹریٹ آئوٹا کومپٹن‘ کی کہانی 80کی دہائی میں شہرت حاصل کرنے والے پاپ گروپ این ڈبلیو اے کے کیریئر کے گرد گھومتی ہے۔ ادھر ٹام کروز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’مشن امپوسبل‘ کا پانچواں حصہ اس ہفتے مزید 1کروڑ 17لاکھ کما کر دوسرے نمبر پر برقرار ہے، جبکہ ہارر سے بھرپور فلم ’سنسٹر ٹو‘ اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 1کروڑ 6لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.