تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم ’سلطان‘ میں پہلوان بنیں گے

جیو نیوز - بالی وڈ........بالی وڈ کے مسٹر پر فیکٹ عامر خان اپنی آنے والی نئی اسپورٹس فلم ’دنگل‘ میں ایک ریسلر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جن کے ساتھ ساتھ مداح اب سلمان خان کو بھی ریسلر یعنی پہلوان کے روپ میں دیکھیں گے۔ دبنگ سلمان خان اپنی آنے والی نئی فلم سلطان میں ایک 40سالہ ریسلر کا کردار ادا کر یں گے۔ یش راج بینر کے تلے بنے والی اس فلم کو ادیتیہ چوپڑا پروڈیوس، جبکہ علی عباس ظفر ڈایئریکٹ کر یں گے۔ اس فلم میں سلمان خان ایک پہلوان کے ساتھ ساتھ ایک والد کا بھی کردار ادا کر یں گے، جسے سال 2016میں عید پر ریلیز کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.