1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 22:3
ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس ......نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی دساویزی فلم ’ہی نیمڈ می ملالہ‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ انسانی حقوق اور خواتین کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے والی 18سالہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر 87منٹ کی یہ فلم 2اکتوبر کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔