تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:31

ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم "ہی نیمڈ مِی ملالہ"کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لندن......نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی نئی ڈاکیومنٹری فلم "ہی نیمڈ مِی ملالہ"کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکارڈیوس گوگنہیم کی اس سنسنی خیز دستاویزی فلم کی کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے جس میں ملالہ کی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے پر جان لیوا حملے اور اسکے نتیجے میں ملالہ کی پختہ خیالی اور تعلیم کوعام کرنے کے جنون میں اضافے کو بڑے پردے پر شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس ڈاکیومنٹری فلم میں اقوامِ متحدہ میں ملالہ کی یادگار تقریر سے لے کر ماضی کی کئی یادوں کی بھی عکاسی کی گئی ہے جبکہ ملالہ کے والدین اور بھائی بھی اپنے تجربات کے بارے میں تفصیلات بتاتے نظر آئیں گے۔خواتین کے حقوق اور تعلیم کیلئے سرگرم نوبل امن یافتہ ملالہ کی زندگی کے نشیب و فراز کے گِرد گھومتی یہ سنسنی خیز فلم فاکس پکچرز کے تحت رواں سال 2اکتوبر کو مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.