تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:59

ناپا کراچی میں امریکی بینڈ کی مقامی فن کاروں کے ساتھ پرفارمنس

جیو نیوز - کراچی........’’ناپا ‘‘کراچی میں امریکی بینڈ نے مقامی فنکاروں کے ساتھ مل کر پرفارم کیا۔ موسیقی کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی اورتہذیبوں کے مابین فاصلے مٹانے کیلئے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں سجی سروں سے بھرپور ایک حسین شام،جہاں سندھ اوربلوچستان کی حسین لو ک موسیقی کا جادو چلا۔ اس شام کی خاص بات امریکی بینڈ کینٹکی ونڈرز کی شاندار پرفارمسنز تھیں۔ سندھ کی لوک موسیقی اور مغربی موسیقی کا ہوا شاندار سنگم ،پردیس سے آئےامریکی بینڈ نے ناپا کے طلبا کے ساتھ مل کر پاکستان کے ملی نغمے گا کر شرکا کو حیران کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.