2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 21:48
نئی کرائم فلم "ٹریش "کا پہلا ٹریلرریلیز
جیو نیوز - نیویارک.....کچرا چننے والے 3دوستوں کی زندگی اور خواہشات پر مبنی ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور نئی کرائم ڈرامہ فلم "ٹریش"کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار اسٹیفن ڈیلڈری کی اس فلم کی کہانی برازیلی شہر رِیوکی غریب بستی میں رہائش پذیر 3ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو کوڑا کرکٹ اُٹھاکراپناگزر بسر کرتے ہیں تاہم ان کااصل امتحان اس وقت شروع ہوتا ہے جب انہیں کچرے کے ڈھیر سے روپوں سے بھرا بٹوہ ملتا ہے۔مشہور برطانوی مصنف رچرڈ کرٹس کے ناول پر مبنی اس فلم کو ٹِم بیون اورایرک فیلنر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں رونی مارا،مارٹن شین،وانر مورا اور سیلٹن میلو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔برازیلی اور برٹش سنیما کے باہمی اشتراک سے بننے والی ایڈونچر ، کرائم اور ڈرامہ فلم فوکس ورلڈ انٹر ٹینمنٹ کے تحت رواں سال 9اکتوبر کو امریکی سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔