3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 0:36
اپنے فن اور کام سے جنون کی حد تک پیار ہے، میرا
جیو نیوز - لاہور........ اداکارہ میرا کاکہناہےکہ اپنے فن اورکام سے جنون کی حدتک پیارہے ،وہ اچھی فلموں کی تلاش میں ہیں ،امریکا میں اکشے کمار اورمادھوری ڈکشٹ سے ملاقات ہوئی تھی ۔ لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمیرا نے کہاکہ آج ان سےاسپتال کےعلاوہ کوئی سوال نہ کیاجائے، ان کاکہناتھا وہ کوشش کررہی ہیں کہ سیالکوٹ میں اسپتال کیلئےزمین کی نشاندہی کرالیں، نعیم گھمن نامی شخص نےزمین دینےکااعلان کیاتھا، اگر وہ زمین کی نشاندہی نہیں کرواتے تو مطلب ہوگا کہ وہ زمین نہیں دینا چاہتے۔ اداکارہ میرانےکہاکہ آج رات یا کل وہ سیالکوٹ جائیں گی ،اگر سیالکوٹ میں زمین کی نشاندہی نہ کی گئی تولاہور میں بیدیاں روڈ پر اسپتال کی تعمیر شروع کرادیں گی۔ اداکارہ میرانےکہاکہ وہ کبھی منی لانڈرنگ وغیر ہ کےکیسز میں ملوث نہیں رہیں۔