3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 0:43
جیمز بانڈ کے نئے ناول کے مصنف نے مداحوں سے معافی مانگ لی
جیو نیوز - نیویارک.........جیمز بانڈ سیریز کے نئے ناول کے مصنف نے ایجنٹ زیرو زیرو سیون کے کردار کے لیے سیاہ فام اداکار Idris Elba کو غیر موزوں اور سڑک چھاپ قرار دینے پر معافی مانگ لی۔امریکی صدر سیاہ فام ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سیاہ فام ہوسکتے ہیں تو جیمز بانڈ سیاہ فام کیوں نہیں ہوسکتا ؟ ہالی ووڈ میں افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ سیاہ فام ایڈرس ایلبا جیمز بانڈ کی آنے والی فلم میں کریگ ڈینیئل کی جگہ بانڈ کردار نبھائیں گے۔ ان افواہوں کے تناظر میں جیمز بانڈ کے نئے ناول کے مصنف اینتھونی ہورو وٹز horowitz نے ایک انٹرویو میں ایڈرس ایلبا کو اس کردار کے لیے غیر موزوں اور سڑک چھاپ قرار دیا۔ اس تبصرے کے بعد انتھونی ہورو وٹز کو فلمی ناقدین اور کئی مصنفوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے ایڈرس ایلبا کو سیاہ فام ہونے کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا ہے۔اس کڑی تنقید کے بعد انتھونی نے فوراً مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے تسلیم کیا کہ انہوں نے لفظوں کے انتخاب میں لاپروائی سے کام لیا تھا۔