3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:15
ہالی وڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم ’ہوٹل ٹرانسلوانیا2‘ کا نیا ٹریلر جاری ہوگیا
جیو نیوز - ہالی وڈ........ہالی وڈ میں آنیوالی نئی کامیڈی اینیمیٹد فلم ’ہوٹل ٹرانسلوانیا‘ کے سیکوئل ’ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار جینڈی ٹارٹاکووسکی کی اس کامیڈی فلم کی کہانی ایک ڈریکولا کے کردار کے گرد کھومتی ہے، جس نے دیوؤں اور بلاؤں کے لیے فائیو اسٹار ریسورٹ بنایا ہوا ہے۔ مشعیل مرڈوکا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگز کی ڈبنگ معروف ہالی وڈ اداکار ایڈم سینڈلر، گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور ڈیوڈ اسپیڈکی آوازوں میں کروائی گئی ہے۔ کولمبیا پکچرز کے تحت اس تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو‘ کو 25ستمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔