تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:15

بجرنگی بھائی جان، اب جاپان اورچین میں بھی ریلیزکے لئے تیار

جیو نیوز - ممبئی.......مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز توڑنے کے بعد اب سلمان خان کی فلم "بجرنگی بھائی جان" جاپان اور چین میں بھی جھنڈے گاڑنے کے لئے تیار ہے۔جی ہاں جلد ہی "بجرنگی بھائی جان" فلم پہلے جاپان اور اس کے بعد چین میں بھی ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی جس کا انکشاف فلم کے ہدایت کار کبیر خان نے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی" پی کے" اور" دھوم تھری" بھی چین میں نمائش کے لئے پیش کی جا چکی ہیں۔اپنی جاندار اداکاری کے سبب عامر خان نے تو چینیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا دیا تھا جس کے باعث "پی کے " نے چین میں سو کروڑ سے بھی زیادہ کا بزنس کیا تھا اوراب دیکھنایہ ہے کہ" بجرنگی بھائی جان" کتنی جلدی یہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.