تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:48

فلم ’’منٹو‘‘کا ٹریلر سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گیا

جیو نیوز - کراچی........جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم "منٹو" کا ٹریلر سوشل میڈیا میں آتے ہی چھا گیا،لاکھوں شائقین ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کررہے ہیں، فلم کا میوزک بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔ فلم "منٹو "کی ٹیزر اور ٹریلر جیسے ہی منظر عام پر آئے،سب کی زبان پر اسی کے چرچے ہیں،سوشل میڈیا پر فلم کے ٹریلر کو دھڑا دھڑ شیئر کیا جارہا ہے، فیس بک پر فلم "منٹو " کے ٹریلر کو ایک لاکھ17 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ فلم منٹو کا میوزک بھی ٹاک آف دا ٹائون ہے ، موسیقی ترتیب دی علی سیٹھی نے جبکہ تیزی کے ساتھ مقبول ہوتے گانوں "محرم" اور "گستاخ" میں آواز کا جادو جگانے والے گلوکار ہیں میشا شفیع اور جاوید بشیر، اس کے علاوہ غالب کےکلام آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک ،کو بھی جدت کےساتھ شامل کیا گیا ہے۔ فلم "منٹو "سے شائقین کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں،فلم 11ستمبر کو سنیما گھروں میں سج رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.