تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور نئی ویڈیو گیم متعارف

جیو نیوز - پیرس........ ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم ’’ اسیسنزکرِیڈسینڈیکیٹ‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فرانس کی ملٹی نیشنل گیم ڈویلپرز Ubisoft کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایسے تیز رفتارماہر کھلاڑی موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔"اسیسنز" سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس طاقتور تیز رفتارجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم رواں سال23 اکتوبر میں لانچ کر دی جائیگی جوپی سی، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وَن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.