8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:43
فواد خان ،ایشوریہ کرن جوہر کی نئی فلم ’’اے دِل ہے مشکل‘‘ میں
جیو نیوز - ممبئی......پاکستانی اداکار فواد خان کرن جوہر کی نئی بالی وڈ فلم ’’اے دِل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریہ رائے بچن کے مدِ مقابل جلوۂ گر ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کرن جوہر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس رومانٹک فلم میں فواد خان اور ایشوریہ رائے کے علاوہ انوشکا شرما اور رنبیر کپور بھی اہم کرداروں میں دِکھائی دینگے۔پیار اور محبت ک رشتے کے اتار چڑھاؤ پر مبنی اس فلم کا نام ’’اے دِل ہے مشکل‘‘ رکھاگیا ہے جوآئندہ سال اکتوبر میں ریلیز کر دی جائیگی۔واضح رہے کہ اس وقت فواد خان کرن جوہر کی ایک اور فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔