تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:3

دل تھام کے بیٹھئے ،دہشت سے بھرپور فلمــ’’دی وِزٹ‘‘کے نئے کلپس

جیو نیوز - نیویارک......ہالی وڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں حقیقی واقعات سے متاثر ہوکربنی نئی ہاررتھرل فلم’’دی وزٹ‘‘کا نئے کلپس جا ری کر دئیے گئے ہیں۔ایم نائٹ شیا مالن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہا نی شیطانی ارواح کے زیرِ اثرایک ایسے گھر کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں غیر مّرئی قوتیں اور مافوق الافطرت مخلوق اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے ایسے ایسے حربے استعمال کرتی ہیں کہ تمام خاندان کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کردارکیتھرین ہین،ایڈ اوکسن ، پیٹر میک روبی اور بینجمن کانزادا کر رہے ہیں۔ 5ملین ڈالر لاگت سے بننے والی یہ ہاررفینٹسی فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 11ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.