9 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:43
لاہور: اداکارہ بابرا شریف نے شیرکا بچہ گود لے لیا
جیو نیوز - لاہور........اداکارہ بابرا شریف نے لاہور چڑیا گھر سے شیر کا بچہ گود لے لیا ، ایک سال تک شیر کے بچے کے اخراجات برداشت کریں گی۔
اداکارہ بابرا شریف نے لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا اور 2 لاکھ روپے کا چیک چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کیا۔ بابرا شریف شیر کے بچے کے سالانہ اخراجات اٹھائیں گی، بابرا شریف نے شیر کے بچے کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔