11 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:35
امریکی گلوکارہ میڈونا کی مانٹریال میں شاندارپرفارمنس
جیو نیوز - مانٹریال......امریکی گلوکارہ میڈونا نے کینیڈا میں اپنی آواز کا جادو جگا یا اور گٹار بجا کر پرستاروں کے دل موہ لیے ۔
ستاون سالہ میڈونا اسٹیج پر آتی ہیں تو مداحوں کوجھومنے تھرکنے پرمجبورکردیتی ہیں، مانٹریال میں ہونے والے کانسرٹ میں میڈونا نے اپنے گیتوں سے لوگوں پر سحر طاری کردیا اور گٹار بجا کرتو فینز کے دل بھی جیت لیے۔