16 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:20
نئی ہارر تھرلر فلم ’کرمسن پیک‘ کے نئے کلپس جاری
جیو نیوز - ہالی وڈ..........ٹام ہیڈلسٹن اور جیسیکا چیسٹین کی سپر نیچرل فینٹسی، مسٹری اور ہارر تھرلر فلم ’کرمسن پیک‘ کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ رائٹر ہدایتکار و پروڈیوسر گوئلمیرو ڈیل ٹورو کی اس فلم ٹام ہیڈلسٹن اور جیسیکا چیسٹین سمیت میا واسیکوسکا، چارلی ہنام اور جم بیور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کیلم گرین اور جون جاشنی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی 19ویں صدی میں کمبریا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان مصنفہ ایڈتھ کشنگ (میا واسیکوسکا) کے گرد گھوم رہی ہے، جسے اچانک پتہ چلتا ہے کہ اسکا نیا شوہر سر تھامس شارپ (ہیڈلسٹن) اصل میں وہ نہیں جو نظر آتا ہے بلکہ کسی اور دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔
خوف و دہشت سے بھرپور مناظر، مسٹری، فینٹسی اور تھرل کا تڑکا لیے یہ فلم ’کرمسن پیک‘ یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال 16اکتوبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔