16 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:36
سلویسٹر اسٹالون کی نئی فلم ’کریڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی وڈ..........ہالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون کے دیوانے ہو جائیں تیار کیونکہ اسپورٹس ڈرامہ فلم ’کریڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ریان کوگلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مشہور فلمی کردار باکسر اپولو کریڈ کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے، جو باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے فلفاڈیا کا رْخ کرتا ہے۔
فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں سلویسٹر اسٹالون اور مائیکل بی جارڈن کے علاوہ ٹیسا تھامپسن، ٹونی بیلیو اور گراہم مک ٹاوش سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
ایرون ونکلر اور رابرٹ چارٹ آف کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 25نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔