تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:35

شارٹ سرکٹ سے تباہ شدہ ناز تھیٹر کی تعمیر نو آخری مراحل میں

جیو نیوز - لاہور......شارٹ سرکٹ سے تباہ ہونے والے تاریخی تھیٹرناز ہال کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ تھیٹر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید سائونڈ سسٹم کی تنصیب سمیت قالین، صوفے، کرسیاں،لکڑی کے فرش،رنگ و روغن،پنکھے اور ا سٹیج کے علاوہ تمام ضروریات سے آراستہ 6میک اپ روم اور 12باتھ روم بنائے جاچکے ہیں۔

اسٹیج کے معروف ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ ناز تھیٹر کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کا عہد کیا ہوا ہے،اس تھیٹر کی مکمل تزئین و آرائش پر تقریباً 60لاکھ روپے سے زائدخرچ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ناز ہال دو ماہ قبل شارٹ سرکٹ کے باعث مکمل طور پر تبا ہو گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.