تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 23:47

بِل مرے اور بروس وِلزکی فلم راک دی قصبہ کے کلپس جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ...... ہالی وڈ کے نامور اداکار بِل مرے اور بروس وِلز کی طنزو مزاح سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم ’’راک دی قصبہ‘‘کے کلپس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

بیری لیون سن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی میوزک کمپنی کے ایسے منیجر کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی ملاقات غیرمعمولی آواز کی مالک ایک لڑکی سے ہوتی ہے۔منیجر اس گلوکارہ کو افغانستان لے جاتا ہے جہاں وہ مشہور ٹیلی ویڑن شو افغان اسٹار کے مقابلے میں حصہ لیتی ہے۔ منیجر کو افغانستان میں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے فلم میں بڑے شاندار انداز میں فلمایا گیا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار بل مرے اور بروس وِلز نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں زوئی ڈیشنل، کیٹ ہڈسن، ٹیلر کینی ا ودیگر شامل ہیں۔اسٹیو بِنگ اوربَل بلاک کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس کامیڈی ڈرامہ فلم کو رواں سال23اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.