8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:3
مسلمان کے قتل پر بالی وڈ اداکاروں کا بھی اظہار مذمت
جیو نیوز - ممبئی.......گائے کے ذبیحے پر پابندی اور گوشت کھانے کے شبہے میں ہوئی ہلاکت پر بالی ووڈ کا سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔
بالی وڈ اداکار اور گلوگار فرحان اختر نے دادری سانحے کو شرمناک کہتے ہوئے آفیشل فیس بک پیج پر لکھا " 50 سالہ اخلاق احمد کو صرف ان افواہوں پر قتل کردیا گیا کہ اس نے گائے کا گوشت کھایا تھا، جن لوگوں نے اسے قتل کیا، انھیں سخت سے سخت سزا دینی چاہیے، یہ واقعہ سیاستدانوں کے اُن بیانات کا نتیجہ ہے جن میں دوسروں کے کھانے پینے کےمعاملات کو موضوع بنایا جاتا ہے"۔
اس سے پہلے سوناکشی سنہا نے گائے کے ذبیحے پر لگی پابندی پر ہندوستان کو "بین ستان" کہا تھا اور سوال اٹھایا تھا کہ پابندی ’جہالت یا غفلت پر کیوں نہیں ہے؟سونم کپورنے کہا تھا کہ تنگ نظر لوگوں کی وجہ سے بھارت ہمیشہ تیسری دنیا میں ہی رہے گا۔