8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:15
کچہری فیشن متعارف کرانے والی ایان کی پھر اسٹائلش انٹری
جیو نیوز - کراچی........سوپر ماڈل ایان علی آج کرنسی اسمگلنگ کیس میں خوشی خوشی پیشی ہوئیں، فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوئی، تاریخی مقدمے میں نئی تاریخ مل گئی، واپسی خوشی خوشی نہیں ہوئی۔
نہ کوئی گھبراہٹ، نہ ٹیشن، نہ خوف اور نہ ہی کوئی فکر، ماڈل ایان علی نے کچہری آنے کا انداز ہی بدل دیا، کئی پیشیاں بُھگتانے والی ایان علی اس بارعدالت میں حاضری دیتے ہوئے ہشاش بشاش نظر آئیں۔
خاکی پینٹ،ہائی ہیلز، سفید ٹاپ پر سفید ہی اسکارف، ہاتھ میں پرس اور موبائل، کھلی سنہری زلفیں اور ان زلفوں ہی کی میچنگ کا گولڈن چشمہ۔ س بار ایان کی مسکراہٹ تھی کہ ان کا پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہی تھی ، پہلے تو انہوں نےصحافیوں کو سلام کیا،پھر کوریج کرنےپران کا خوشی خوشی شکریہ بھی ادا کیا۔
لیکن عدالت سے نکلتے وقت صحافیوں نے ایان کو گھیر لیا،جامعہ کراچی کے واقعہ پر سوالات کی پوچھاڑ کی تو ان کا چہرہ اتر گیا اورخوشی کی جگہ چھا گئی لمبی خاموشی۔