8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:19
کامیڈی سے بھرپور فینٹسی فلم "پین"کا فائنل ٹریلرجاری
جیو نیوز - نیویارک........معروف ہا لی و ڈ اداکار ہیو جیک مین کی ایڈونچراور کامیڈی سے بھرپور فینٹسی فلم "پین"کا فائنل ٹریلرجاری کردیا گیا، فلم کل سے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
دنیا بھر میں وولورین کے کردار میں دھوم مچانے والے ہیوجیک مین اب خطرناک بحری قزاق کے روپ میں نظر آئینگے، اسی سلسلے میں نئی ایڈونچر کامیڈی فینٹسی فلم "پین"کافائنل ٹریلر جا ری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکارجو رائٹ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی جادوئی سر زمین پر بسنے والے پیٹر پین نامی ایک ایسے یتیم لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور خطرناک بحری قزاقوں کو اپنی طاقت اور بہادری کے ذریعے سبق سکھاتا ہے۔
پال ویبسٹر اور کریگ برلانٹی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میںBlackbeard نامی خطرناک بحری قزاق کا کردار اَن گنت نا قابلِ فراموش کردار وں میں نظر آنیوالے ہیو جیک مین نبھا رہے ہیں جبکہ پیٹر پین کے روپ میں ننھے اداکارلیوی مِلر اور ہُک مین کے کردار میں گیریٹ ہیڈلینڈجلوۂ گر ہونگے ۔
نت نئے جادوئی کمالات اور فینٹسی ورلڈ کی سیر پر مبنی یہ کامیڈی ایڈونچر فلم وارنر بروس کے تحت کل سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔