تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:43

خوف و دہشت سے بھرپور فلم’دی فائنل گرلز‘کا نیا کلپ جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس .......خوف و دہشت سے بھرپور امریکن ہاررکامیڈی فلم دی فائنل گرلز (The Final Girls)کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔

ٹوڈ اسٹراس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ہائی اسکول کے طالب علموں کے گرد گھومتی ہے جو ایک خوفناک مناظر سے بھرپور فلم دیکھنے کے بعد ایک پراسرار مصیبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ٹیسا فیرمیگا، میلن ایکرمین، ایڈم ڈیوائن ، عالیہ شوکت ، الیگزینڈر لڈوگ اور نینا ڈوبریو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مائیکل لندن اور جینیس ولیمز کی مشترکہ پروڈکشن 9اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.