تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:20

24 واں عالمی مشاعرہ کل کراچی میں ہو گا

جیو نیوز - کراچی....... کراچی کے باذوق شہریوں کی سماعتوں میں اشعار کی چاشنی گھولنے کیلئے چوبیسواں عالمی مشاعرہ کل منعقد کیا جارہا ہے۔ مشاعرے میں بھارت ، پاکستاں اور دیگر ممالک کے شعراء مل کر محبت کے رنگ بکھریں گے۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد مشاعرے کے مہمان خصوصی ہونگے۔

کہتے ہیں کہ اشعار انسانی سوچ کے عکاس ہوتے ہیں۔ سوچ اگر اجتماعی ہوتو ہر جانب دوستی ، محبت اور چاہت کے رنگ بکھر جاتے ہیں۔ ایسے ہی رنگ لیے ساکنان شہر قائد کے تحت ہونے والاچوبیسواں عالمی مشاعرہ 10 اکتوبر کو کے ایچ اے ہاکی گراوٴنڈ میں منعقد کیا جارہا ہے جس کے مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ہونگے۔

مشاعرے میں بھارت سے نامور شعراء منور رانا اور راحت اندوری و دیگر جبکہ پاکستان سے افتخار عارف ،امجد اسلام امجد سمیت اور بہت سے دوسرے شعراء کرام شرکت کریں گے۔

مشاعرے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے 19 کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو مختلف کاموں کو انجام دیں گیں۔ہفتے کی شب 8 بجے مشاعرے کا آغاز ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.