تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:35

بالی وڈ فلم’’ شاندار‘‘کے گانے ’’نیند نہ مجھ کو آئے‘‘کی ویڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی...... بالی وڈاداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہد کپور کی رومانٹک کامیڈی فلم ’’شاندار‘‘کے نئے گانے ’’نیند نہ مجھ کو آئے‘‘کی ویڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔

وکاس بہل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور شاہد کپور نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں پنکج کپور،سنجے کپور،کرن جوہر اور سنہا کپور سمیت دیگرشامل ہیں۔

انوراگ کشیپ اور کرن جوہر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ مزاح سے بھرپور یہ فلم 22اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.