تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:59

تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم "گوز بمپس"کانیا کلپ اور میوزک ویڈیو جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ...... ہالی و ڈکی مزاح اور تجسس کا امتزاج لِئے نئی ہاررلائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم ’’گوز بمپس‘‘کا نیا کلپ اور میوزک ویڈیو جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار روب لیٹرمین کی یہ فلم امریکی مصنف کی بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ ہے جسکی کہانی ایسے نوجوانوں پر مبنی ہے جو غلطی سے صدیوں قدیم جادو کو توڑ کر پورے ٹاؤن کو مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

جادو کے ذریعے رازکی صورت میں کتابوں میں بند خطرناک جنگلی جانور وں اور بھوت پریتوں کی دیومالائی کہانیاں جاگ اُٹھتی ہیں اور ٹاؤن پر دھاوا بول کر تمام انتظام اپنے کنٹرول میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن کی واپسی ایک جادوئی نقشے پر موجود پہیلی کو حل کرنے پر ہی ممکن ہوتی ہے۔

ڈیبورا فورٹ اور نیل مورٹز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس لائیو ایکشن تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم میں ہالی وڈ اداکار جیک بلیک، ڈیلین مینیٹ ، اوڈیا رَش، ایمی ریان، جیلن بیل اور ریان لِی اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

سونی پکچرز اینیمیشن کی تیار کردہ رونگٹے کھڑے کر دینے والی اس ہارر کامیڈی سسپنس فلم کو کولمبیا پکچرز کے تحت ہالووین کے موقعے پر 16اکتوبر کو سنیماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.