تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:59

فلم”جذبہ“ میں ایشوریا رائے کی اداکاری قابل داد ہے،ہدایتکار سنجے گپتا

جیو نیوز - ممبئی ...... بالی وڈ ہدایت کار سنجے گپتا نے کہا ہے کہ فلم”جذبہ“ میں اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی کارکردگی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔فلم 9اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش ہوچکی ہے۔

سنجے گپتا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ’’ ایشوریا رائے میں کمال کی فنکارانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جو کہ قابل داد ہیں۔ ایشوریا ہماری ٹیم کی بہترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے فلم کو اپنا100 فیصد کام دیا ہے جو فلم کی کامیابی کی ضمانت بنے گا۔‘‘

فلم کی کاسٹ کے دیگر اداکاروں میں شبانہ اعظمی، عرفان خان اورجیکی شروف بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.