تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:3

ریکھا آج 61 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ریکھا آج 61 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔70 کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی، ریکھا، ابتدا میں اپنے کم رنگ کی وجہ سے لوگوں کے طنز کا نشانہ بنتی رہی ،لیکن پھر یہی ریکھا ،گلیمرس لیڈی کہلائی اور لاکھوں کی دلوں کی ملکہ بنی۔

ریکھانے اپنی شاندار اداکاری سے فلم انڈسٹری اور لوگں کے دلوں پر راج کیا ۔ریکھا نے تقریباً تمام ہی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا،لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ اُن کی جوڑی سب سے زیادہ مقبول ہوئی ۔ اسٹائل اور فیشن میں ریکھا کا انداز آج بھی سب سے الگ ہے۔

اپنے چالیس سال سے زائد طویل کیرئیر میں ریکھا نے 180سے زائد فلموں میں کام کیا، کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔ 2010 میں انہیں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.