11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:44
سچے واقعے پر مبنی ڈرامہ فلم ’’ دی 33‘ نومبرمیں ریلز کی جائیگی
جیو نیوز - ہالی ووڈ ......سنسنی خیز فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ سچے واقعے پر مبنی ڈرامہ فلم دی 33کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
پیٹریسیا ریگن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سال 2010ءمیں چلی میں واقع ایک سونے کی کان میں پھنس جانے والے مزدوروں کے گرد گھومتی ہے، جنہیں نکالنے کیلئے 3 ماہ کا طویل ریسکیو آپریشن کیا جاتا ہے۔
69روز تک زندگی موت کی کشمکش میں گرفتار کان کنوں پر مبنی دل دہلا دینے والی اس فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اینٹونیو بینڈیراس،جیکب ورگاس،ماریو کاسس،نوامی اسکاٹ اور جولیٹ بینوچ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
ایڈورڈ میک گم اور مائیک میڈاوے کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم13نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔