11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:31
خوف و دہشت سے بھرپور فلم ’ہارر ‘کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا
جیو نیوز - ہالی ووڈ ......خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن فلم "ہارر" کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیاگیا ہے۔
تارا سبکوف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 6 لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے، جو ویڈیو گیمز کی عادت کی وجہ سے خوف کے سائے میں گھر جاتی ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں ٹیرن میننگ،نتاشا لیون،کول سیوینی،ٹیموتھی ہٹن،باتھازر گیٹی اور اسٹیلا شنابیل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، اورین سیگل اور تارا سبکوف کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 20نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔